شمالی بھارت

 اشوک گہلوٹ اور وسندھرا راجے کووِڈ پازیٹیو

وسندھرا راجے نے کہا کہ کووِڈ ٹسٹ میں میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ میرے رابطہ میں جو بھی لوگ آئے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا ٹسٹ کرالیں اور احتیاط برتیں۔

جئے پور: چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ اور سابق چیف منسٹر وسندھرا راجے منگل کے دن کووِڈ پازیٹیو ہوئے۔ دونوں قائدین نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر یہ خبر دی۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ گزشتہ چند دن میں ملک بھر میں کووِڈ کیسس بڑھ گئے ہیں۔ میں خود بھی کووِڈ کی زد میں آیا ہوں۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

علامات معمولی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق میں آئندہ چند دن تک اپنے بنگلہ سے کام کرتا رہوں گا۔ آپ سبھی لوگ اپنا خیال رکھیں اور کووِڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔

 وسندھرا راجے نے کہا کہ کووِڈ ٹسٹ میں میری رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میں نے ڈاکٹروں کے کہنے پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ میرے رابطہ میں جو بھی لوگ آئے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ اپنا ٹسٹ کرالیں اور احتیاط برتیں۔

دونوں قائدین گزشتہ چند دن سے کافی سرگرم تھے۔ اشوک گہلوت جن سنوائی اور دیگر پروگرامس میں ریاست بھر کے لوگوں سے ملاقاتیں کرتے رہے۔ وسندھرا راجے نے اتوار کے دن بی جے پی کور کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔