دہلی

ملک میں 628 نئے کووِڈ کیسس

ہندوستان میں پیر کے دن628 نئے کیسس کے اندراج کے ساتھ کووِڈ 19 کیسس کی جملہ تعداد 4 ہزار پارکرگئی۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: ہندوستان میں پیر کے دن628 نئے کیسس کے اندراج کے ساتھ کووِڈ 19 کیسس کی جملہ تعداد 4 ہزار پارکرگئی۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے یہ بات بتائی۔

کووِڈ 19 کیسس میں اضافہ اس کی ذیلی شکل جے این 1 کے پھیلاؤ کے بیچ ہوا ہے۔

وزارت ِ صحت کے بموجب گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسس یعنی زیرعلاج مریضوں کی تعداد 4054 رہی جبکہ اتوار کے دن یہ تعداد 3742 تھی۔

پیر کے دن کیرالا سے ایک موت کی خبر آئی۔ کیرالا وہ ریاست ہے جہاں کووِڈ19کی ذیلی شکل جے این 1کا سب سے پہلے پتہ چلا تھا۔

گزشتہ چند ہفتوں میں ملک میں کووِڈ کیسس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کووِڈ کی نئی شکل نہ صرف ہندوستان میں بلکہ سنگاپور اور برطانیہ جیسے دیگر ممالک میں بھی پائی گئی ہے۔