کھیل

ہند۔پاک مقابلہ جاریہ ورلڈکپ کا سب سے بہترین میاچ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوران اب تک کئی ایسے میاچس ہوچکے ہیں جو واقعی دلچسپ رہے چاہے وہ پہلا راؤنڈ ہو یا سوپر 12 مرحلے کے میچ ہوں۔

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے دوران اب تک کئی ایسے میاچس ہوچکے ہیں جو واقعی دلچسپ رہے چاہے وہ پہلا راؤنڈ ہو یا سوپر 12 مرحلے کے میچ ہوں۔

آسٹریلیا کے موسم نے بہت سے شاندار میچ خراب کیے اور شائقین کی خوشیاں چھین لیں لیکن کچھ کھیل ایسے بھی تھے جنہوں نے آخری لمحات میں پوائنٹس ٹیبل کو ہی بدل دیا اور کچھ میچ ایسے بھی تھے جو سانس لینے والے تھے۔

آئی سی سی نے اب تک اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ5 میاچس کا انتخاب کیا ہے۔ اس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو پہلی پوزیشن دی گئی ہے جس میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے بابراعظم کی پاکستانی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

ہندوستان کو اس میچ میں آخری اوور میں جیتنے کیلئے 16 رن بنانے تھے اور بہت ہی دلچسپ انداز میں ٹیم انڈیا نے اسے جیت لیا۔ آئی سی سی نے اپنی بہترین پانچوں کی فہرست میں پاکستان زمبابوے میاچ کو دوسرے نمبر پر رکھاہے جس میں بابراعظم کی ٹیم کو ایک رن سے شکست ہوئی۔ اس کے علاوہ باقی تین میاچس جنہیں ٹاپ 5 کی فہرست میں رکھا گیاہے وہ پہلے راؤنڈ کے مقابلے ہیں۔

اس میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس میں آئرلینڈ نے 61 رنز پر چار وکٹیں گنوائیں لیکن پھر اس نے 5 وکٹ پر 176 رنز بناکر میچ جیت لیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمپر نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے۔ اس میچ میں آئرلینڈ نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا تعاقب کیا۔

چوتھے نمبر پر آئی سی سی نے یو اے ای اور ہالینڈ کو اپنی فہرست میں رکھاہے جس میں یو اے ای نے صرف 111 رنز بنائے تھے لیکن اس ٹیم نے دوسری اننگز میں اپنے گیند بازوں کے ذریعے ہالینڈ کے بلے بازوں پر تہلکہ مچا دیا تاہم یہ ٹیم کسی نہ کسی طرح ایک میچ بنانے میں کامیاب رہی۔ یو اے ای اور نمیبیا کا میاچ آئی سی سی کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جس میں یو اے ای نے اپنے اسکور کا دفاع کیا تھا اور جیت حاصل کی تھی۔