مشرق وسطیٰ

ایران کے ہائپرسونک مزائل فتاحIIکی نقاب کشائی

اطلاعات کے مطابق فتاح II، 6170-24700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہدف پر پہنچ سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی کہ فتاح II‘ اسرائیل اور امریکہ کے عصری بیلسٹک شکن میزائلوں سے زیادہ عصری ہے۔

تل ابیب: ایران کے پاسداران انقلاب نے ہائپر سونک میزائل فتاح IIکی نقاب کشائی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے عاشورہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں فتح II کی نقاب کشائی کی۔ جون 2023ء میں ایران نے فتاحIمیزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ
’ایران اور پاکستان کو کوئی اور لڑارہا ہے‘

تجدید شدہ ورژن میں ہائپر سونک گاڑی (ایچ جی وی) موجود ہے جو ہتھیار کو اعظیم ترین رفتار سے پہنچانے میں مددکرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتاح II، 6170-24700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہدف پر پہنچ سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا نے یہ اطلاع بھی دی کہ فتاح II‘  اسرائیل اور امریکہ کے عصری بیلسٹک شکن میزائلوں سے زیادہ عصری ہے۔

 غزہ میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کے درمیان ایرانی میزائل کی نقاب کشائی اہمیت کی حامل ہے کیو ں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔

 اسرائیل کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ ایران حماس اور حزب اللہ دونوں کی حمایت کرتا ہے او راطلاعات کے مطابق حال ہی میں حماس کے فوجی کمانڈر یحییٰ سنور کی جانب سے حماس کے جنگجوؤں کو حزب اللہ کے ملٹری کمانڈس میں مسلح تربیت دی گئی۔

a3w
a3w