آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ

آندھرا پردیش میں جون اور جولائی میں اوسط سے زائد بارش ہوئی جس کی وجہ سے ریاست بھر میں 108 ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ ہوا ہے۔

امراوتی: آندھرا پردیش میں جون اور جولائی میں اوسط سے زائد بارش ہوئی جس کی وجہ سے ریاست بھر میں 108 ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

عہدیدار، مختلف ڈیمس سے فاضل پانی نشیبی علاقوں میں خارج کررہے ہیں۔ حالیہ دنوں محکمہ موسمیات نے نوٹ کیا کہ ریاست آندھرا پردیش میں یکم جون سے 31جولائی کے دوران زائد بارش ہوئی۔

اس دوران ریاست بھر میں 301.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی جو معمول کی بارش 252.2 ملی میٹر سے 34فیصد زائد ہے۔ جنوبی ساحلی اے پی اور رائلسیما میں معمول سے زائد بارش کی پیش قیاسی کی گئی جبکہ شمالی ساحلی آندھراعلاقہ میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔

آندھرا پردیش واٹرریسورس انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے بتایا کہ ریاست کے تمام چھوٹے، بڑے اور دیگر ذخائر آب میں پانی کے ذخیرہ کی سطح 657 ٹی ایم سی یا67فیصد ہے جبکہ ایک سال قبل پانی کا ذخیرہ456 ٹی ایم سی اور 46 فیصد تھا۔