تعلیم و روزگارحیدرآباد
ویڈیو: نظام کالج کی یو جی کورسس کی طالبات کا انوکھا احتجاج
شہرحیدرآباد کے نظام کالج کی یوجی کورسس کی طالبات نے ان کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل شب سل فونس کی ٹارچ لائٹ کے ساتھ انوکھااحتجاج کیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نظام کالج کی یوجی کورسس کی طالبات نے ان کو ہاسٹل کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل شب سل فونس کی ٹارچ لائٹ کے ساتھ انوکھااحتجاج کیا۔
یہ طالبات،یوجی کی طالبات کے لئے ہاسٹل کی تعمیر کا مطالبہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہاسٹل میں صرف پی جی کی طالبات کو ہی یہ سہولت حاصل ہے اورجاریہ سال یوجی کورسس میں بڑے پیمانہ پر داخلوں کے باوجود یوجی کی طالبات کو اس سہولت سے محروم رکھاگیا ہے جو نامناسب ہے۔
ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کے سبب ان کو کالج کے باہر کے دوسرے علاقوں میں رہنے کیلئے مجبور ہوناپڑرہا ہے۔
انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کہا کہ ان کے مطالبہ کی تکمیل تک احتجاج جاری رہے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام کالج کی انڈر گریجویٹ کورسس کی طالبات گزشتہ6دنوں سے احتجاج کررہی ہیں۔
a3w