جنوبی بھارت

کیرالا میں نیپا وائرس سے متعلق 674 معاملے سامنے آئے

فی الحال پالکڈ میں 17 افراد آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ریاست بھر میں 32 افراد کو انتہائی خطرے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ 111 افراد کو 'ہائی رسک' (زیادہ خطرہ) زمرےمیں شامل کیا گیا ہے۔

ترواننت پورم: کیرالا میں مختلف اضلاع میں نیپا وائرس سے متعلق کل 674 معاملے سامنے آئے۔ وزیر صحت وینا جارج کے مطابق، ان میں سے 131 افراد ملاپورم، 426 پالکڈ، 115 کوژی کوڈ، اور ایک ایک شخص ایرناکولم اور تریشور اضلاع سے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کے 17 اضلاع میں اڈلٹ بی سی جی ٹیکہ اندازی مہم
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت

انہوں نے کہا84 افراد کو آئسولیشن مکمل ہونے کے بعدرخصتی دے دی گئی ہے۔ ملاپورم میں اس وقت 12 افراد الگ تھلگ رہ کر علاج کروا رہے ہیں۔

ملاپورم سے لیے گئے 88 نمونوں کے نتائج اب تک منفی آئے ہیں۔ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد 81 افراد کو ملاپورم سے، دو کو پالکڈ سے، اور ایک کو ایرناکولم سے فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

فی الحال پالکڈ میں 17 افراد آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ریاست بھر میں 32 افراد کو انتہائی خطرے کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، جبکہ 111 افراد کو ‘ہائی رسک’ (زیادہ خطرہ) زمرےمیں شامل کیا گیا ہے۔

وزیر صحت وینا جارج نے نیپا وائرس کے معاملات سے متعلق تمام تفصیلات کو دستاویزی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔

جمعرات کو وزیر وینا جارج کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں نیشنل ہیلتھ مشن کے ریاستی مشن ڈائریکٹر، محکمہ صحت کے ڈائریکٹر، میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ضلع کلکٹرز، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسرز، پولیس حکام اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔