چیک پوسٹ پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے کانسٹیبل کی موت
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر ایک گرے ہاؤنڈز کانسٹیبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر ایک گرے ہاؤنڈز کانسٹیبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
اس کی شناخت 45 سالہ ویراسوامی کے طورپر کی گئی ہے۔
سوامی کل شب اپنے چھوٹے بھائی سے ملاقات کیلئے یوسف گوڑہ آیا تھا اور بذریعہ بائیک گنڈی پیٹ واپس ہورہا تھا کہ جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر پہنچتے ہی اچانک تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔
تیز ہواوں کی نتیجہ میں اس کی بائیک بے قابو ہوگئی اور وہ فٹ پاتھ پر گر کر قریبی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
اس کو بجلی کا جھٹکا لگاجس کے بعد پولیس نے اسے فوری طور پر ایمبولینس میں جوبلی ہلز کے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔سوامی کی موت پر اس کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔