امریکہ و کینیڈا
الاسکا میں 7.0 شدت کا زلزلہ
امریکہ کی ریاست الاسکا میں ہفتہ کے روزامریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق 2041 جی ایم ٹی پر 7.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
لاس اینجلس: امریکہ کی ریاست الاسکا میں ہفتہ کے روزامریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق 2041 جی ایم ٹی پر 7.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاستی دارالحکومت جوناؤ اور کینیڈا کے قریبی علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز یاکوتات کے شمال مشرق میں 96 کلومیٹر دور اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ بڑے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔