حیدرآباد

عوام، بی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے تیار: بنڈی سنجے

دفتر بی جے پی میں مہیلا مورچہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد خواتین کے خلاف ظلم کرنے والوں کے مکانات پر بلڈوزرس چلادئیے جائیں گے۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ شراب اسکام میں ملوث بی آر ایس کو عوام اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آج دفتر بی جے پی میں مہیلا مورچہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد خواتین کے خلاف ظلم کرنے والوں کے مکانات پر بلڈوزرس چلادئیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے ٹی ڈی پی سے اتحاد کی قیاس آرائیاں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی

 خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اتر پردیش کی یوگی حکومت سے تحریک حاصل کرتے ہوئے کام کیا جائے گا۔ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد خواتین کو سرپر بٹھا یا جائے گا۔ ان کی خوب قدر دانی کی جائے گی۔

 بی جے پی کو خواتین کی عزت واحترام کرنے والی واجد جماعت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بی جے پی نے صدر جمہوریہ ہند کے جلیل القدر عہدہ پر فائز کیا ہے۔ دوسری طرف تلنگانہ میں کے سی آر دور حکومت میں خواتین خوف کے عالم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

 حکومت کی نظر میں خواتین کو کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس گھر کے قفل کی چابی خاتون کے ہاتھ میں رہتی ہے وہی گھر ترقی اور خوشحال ہوتا ہے۔ اس نظر یہ پر ملک بھر میں صرف مودی عمل کررہے ہیں۔

مودی نے اپنی کابینہ میں 8خواتین کو شامل کیا ہے۔ 8خواتین کو گورنر بنایا ہے۔ 4خواتین کو چیف منسٹر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس کے مقابلہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ مستحکم اور طاقت ور ہے۔