تلنگانہ

تلنگانہ میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 7.67لاکھ روپئے کی رقم ضبط

پولیس نے کہا کہ 2.08لاکھ روپئے کی رقم ایک موٹرسائیکل سوار کے پاس سے ضبط کی گئی جو اس رقم کے مناسب دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔یہ رقم مزید کارروائی کیلئے اسٹاٹک سروے لینس ٹیم کو بھیجی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عادل آباد اور منچریال اضلاع میں پیش آئے تین علحدہ علحدہ واقعات میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 7.67لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لوک سبھا الیکشن: ضابطہ اخلاق بہت جلد نافذ ہوگا: مرکزی وزیر کشن ریڈی
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
امیت شاہ کی عادل آباد میں ریالی اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے

پولیس نے کہا کہ 2.08لاکھ روپئے کی رقم ایک موٹرسائیکل سوار کے پاس سے ضبط کی گئی جو اس رقم کے مناسب دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔یہ رقم مزید کارروائی کیلئے اسٹاٹک سروے لینس ٹیم کو بھیجی گئی۔

اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں 3.77لاکھ روپئے کی رقم جیناتھ منڈل مستقر میں ایک شخص کے پاس سے ضبط کی گئی۔یہ شخص بھیلا علاقہ سے عادل آباد کی سمت جارہا تھا۔

وہ اس رقم کے دستاویزات دکھانے میں ناکام رہا۔اسی دوران منچریال ضلع کے ارجن گٹہ گاوں میں بین ریاستی چیک پوسٹ پر ایک شخص کے پاس سے 1,82,500 روپئے کی رقم ضبط کی گئی۔