الفلاح یونیورسٹی کے سربراہ کو 7روزہ کسٹڈی پیرول منظور
دہلی کی عدالت نے جمعہ کے دن الفلاح یونیورسٹی گروپ کے سربراہ جاوید احمد صدیقی کو 7دن کی کسٹڈی پیرول منظور کی تاکہ وہ اپنی علیل اہلیہ کا خیال رکھ سکیں۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کی عدالت نے جمعہ کے دن الفلاح یونیورسٹی گروپ کے سربراہ جاوید احمد صدیقی کو 7دن کی کسٹڈی پیرول منظور کی تاکہ وہ اپنی علیل اہلیہ کا خیال رکھ سکیں۔
وہ فی الحال 2منی لانڈرنگ کیسس میں زیر حراست ہیں۔صدیقی نے عبوری ضمانت یا ایک ہفتہ کے کسٹڈی پیرول طبی اور انسانی بنیادوں پر مانگی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اُن کی بیوی کو رحم کا کینسر(اسٹیج 4) ہے اور 10نومبر کو انہیں کیمو تھراپی کا نیا راؤنڈ کرنا ہے۔
کسٹڈی پیرول کے تحت ملزم کو مسلح پولیس جوان اپنی نگرانی میں لیجاتے ہیں ای ڈی کے وکیل نے صدیقی کی عبوری ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی اور کہا کہ الزامات سنگین ہیں۔
کسٹڈی پیرول کی سخت شرائط کے تحت صدیقی کو اپنے مکان سے دواخانہ اور دواخانہ سے مکان تک محدود رہنا ہوگا۔ وہ کسی گواہ سے کوئی رابطہ قائم نہیں کرسکتے اور نہ ہریانہ کے فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی جاسکیں گے۔