گاڑیوں کی وجہ سے فضائی آلودگی: سپریم کورٹ
دہلی۔ این سی آر میں آئے دن کی فضائی آلودگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس کے لئے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اصل ذمہ دار ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی۔ این سی آر میں آئے دن کی فضائی آلودگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ اس کے لئے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اصل ذمہ دار ہے۔
اُس نے حکام سے پوچھا کہ کئی اقدامات کے باوجود دہلی کی فضاء بدستور خراب کیوں ہے۔از خود کیس کی جانچ کرتے ہوئے چیف جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے دہلی۔ این سی آر علاقہ میں بمپر ٹو بمپر ٹریفک پر تشویش ظاہر کی۔
بنچ نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں بمپر ٹو بمپر ٹریفک بدستور دیکھائی دے رہی ہے۔ گاڑیوں کی آلودگی پر قابو پانے کے موجودہ اقدامات موثر کیوں نہیں ہے؟۔
بنچ نے کہا کہ دہلی کی سڑکیں دیکھے، دہلی کو این سی آر ریجن سے جوڑنے والی سڑکیں دیکھئے، غازی آباد، گریٹر نویڈا، گڑ گاؤں اور فرید آباد کی طرف سے آنے والی سڑکیں دیکھئے۔ ک
سی بھی سڑک پر نظر ڈالئے اور اُس پر چلنے والی گاڑیوں کو دیکھئے۔ یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔بنچ نے کہا کہ دہلی کو پڑوسی علاقوں سے جوڑ نے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی کثیر تعداد چل رہی ہے۔