شمالی بھارت
مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی کنبہ کے 7 لوگوں کی موت
ہماچل پردیش میں ضلع سولن کی کنڈا گھاٹ تحصیل کے تحت جادون گاؤں میں کل رات مٹی کے تودے گرنے سے چار بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔
شملہ: ہماچل پردیش میں ضلع سولن کی کنڈا گھاٹ تحصیل کے تحت جادون گاؤں میں کل رات مٹی کے تودے گرنے سے چار بچوں اور ایک خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے سات لوگوں کی موت ہو گئی۔
گرام پنچایت مملی ہری چند کے صدر نے کہا کہ تمام مہلوکین کی شناخت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں ہرنام ولد رتی رام اس کے دو بچے، ہرنام کی بیوی اور رتی رام کا پوتا اور داماد شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رات بڑے مٹی کے تودے کی زد میں آنے والا مکان رتی رام کا تھا، جس میں دس افراد دب گئے، ان میں سے صرف تین افراد کو ملبے سے بچایا گیا اور تین مردہ پائے گئے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق اس وقت بارش کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ریاست میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد 264 ہو گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نیشنل ہائی وے سمیت تقریباً 500 سڑکیں بہہ گئی ہیں۔