مہاراشٹرا

قریب آنے سے انکار پر خاتون پر حملہ‘ عاشق گرفتار

مبینہ حملے میں شدید طور پر زخمی خاتون کی حالت اب مستحکم ہے اور اس کے عاشق کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ واردات چہارشنبہ کو اس وقت پیش آئی جب یہ جوڑا باندرا بیانڈ اسٹانڈ پر تھا جو ممبئی کا مشہور سیاحتی مقام ہے۔

ممبئی: ایک 28 سالہ شخص کو گرفتا ر کرلیا جس پر اپنی معشوقہ گلا گھونٹنے اور اس کے سر کو چٹان سے ٹکر دینے کی کوشش کا الزام ہے، کیوں کہ خاتون نے باندرا کے عوامی مقام پر اس کے قریب آنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
پولیس کانسٹبل کو معشوقہ نے زندہ جلادیا
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

مبینہ حملے میں شدید طور پر زخمی خاتون کی حالت اب مستحکم ہے اور اس کے عاشق کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ واردات چہارشنبہ کو اس وقت پیش آئی جب یہ جوڑا باندرا بیانڈ اسٹانڈ پر تھا جو ممبئی کا مشہور سیاحتی مقام ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم آکاش مکرجی کلیان کا ساکن ہے۔ وہ اور اس کی معشوقہ جس کی عمر بھی28سال ہے کمپنی میں ساتھی ہیں اور چند سالوں سے ان کے درمیان رشتہ ہے۔ چہارشنبہ کو دونوں لوکل ٹرین میں کلیان سے چھترپتی شیواجی ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) پہنچے اور وہاں سے گیٹ وے آف انڈیا اور گرگاؤں جیسے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔

شام میں وہ باندرا بیانڈ اسٹانڈ پہنچے۔ کچھ دیر بعد مکرجی نے اپنی معشوقہ کو بتایا کہ اس نے اس سے شادی کرنے اس کا مذہب قبول کرلیا۔ اس کے فوری بعد اس نے بے حد قریب آنے کی کوشش کی جسے عورت نے مسترد کردیا۔ انکار سے برہم ہوکر مکرجی نے مبینہ طورپر اس کا گلا گھونٹنے اور اس کا سر چٹان سے ٹکرانے کی کوشش کی۔

اس نے اسے نالے میں غرق کرنے کی بھی کوشش کی جس کے بعد اس نے مدد کے لیے چیخنا شروع کردیا۔ وہاں موجود افراد نے پولیس کو طلب کیا جس نے مکرجی کو اپنی تحویل میں لیا اور خاتون کو دواخانہ روانہ کیا۔ معشوقہ کی شکایت کی بنیاد پر باندرا پولیس نے مکرجی کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔