شمالی بھارت

وائرل بخار کا تیز پھیلاؤ

محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے بتایالوگ خصوصیت کے ساتھ بچے بخار‘قئے‘ کھانسی، گلوں کی تکلیف،اعضاشکنی،درد سراورجسم میں اکڑن کی شکایت پر ہاسپٹل آرہے ہیں۔

ہمیرپور/ اونا(ہماچل پردیش): اضلاع ہمیر پورو اونامیں وائرل بخار پھیل رہاہے۔ ڈاکٹروں نے ریاست میں دن اوررات کے دوران درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی زیادتی کواس کا سبب بتایاہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ ایکٹیو کیسس میں کمی
حیدرآباد میں نشہ آور ممنوعہ انجکشن کی فروخت۔ مہدی پٹنم کے ہاسپٹل سے5 افراد گرفتار
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی

محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے بتایالوگ خصوصیت کے ساتھ بچے بخار‘قئے‘ کھانسی، گلوں کی تکلیف،اعضاشکنی،درد سراورجسم میں اکڑن کی شکایت پر ہاسپٹل آرہے ہیں۔

ترجمان نے مزیدبتایاکہ اوناکے علاقائی ہاسپٹل سے روزانہ تقریباً50 مریض رجوع ہورہے ہیں۔ ہاسپٹل کے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹررمیش شرمانے بتایاکہ گذشتہ چند دن سے موسم کی تبدیلی کے نتیجہ میں وائرل بخارکے کیسوں میں اضافہ ہواہے۔

عوام صبح اورشام کے اوقات میں گرم ملبوسات استعمال کریں اوربچوں کوگرم رکھیں۔ہمیرپور میں واقع ڈاکٹر رادھاکرشنن ہاسپٹل میں لوگ بخار،قئے اوراسہال(پیچش) کی شکایت لے کر اوپی ڈی میں قطار میں کھڑے ہیں یافرش پر بیٹھے دیکھے جاسکتے ہیں۔

a3w
a3w