شمالی بھارت

ویڈیو: یوپی میں بلیا کے پولنگ بوتھ میں 70 سالہ شخص کی موت

ایک 70 سالہ عمررسیدہ شخص کی ہفتہ کے دن یہاں کے ایک پولنگ بوتھ میں موت واقع ہوئی۔

بلیا (یو پی): ایک 70 سالہ عمررسیدہ شخص کی ہفتہ کے دن یہاں کے ایک پولنگ بوتھ میں موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج

سکندرپور کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ روی کمار نے بتایا کہ موضع چک بہا ء الدین کا رہنے والا 70 سالہ رام بچن چوہان حلقہ لوک سبھا سالم پور میں واقع موضع کے پرائمری اسکول میں بنے بوتھ نمبر 257 میں ووٹ ڈالنے گیا تھا۔

رائے دہندوں کی قطار میں ٹھہرنے سے قبل وہ اچانک بے ہوش ہوگیا اور اس کی موت واقع ہوئی تاہم دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ رائے دہندوں کی قطار میں ٹھہرنے کے بعد چوہان نے غنودگی محسوس کی اور بے ہوش ہوگیا۔