ووٹ ڈالنے کے بعد ای وی ایم کی تصویر شیئر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج
منگلورو میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تصویر لے کر شیئر کرنے اور لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے پر ایک ووٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

منگلورو: منگلورو میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تصویر لے کر شیئر کرنے اور لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرنے پر ایک ووٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صبح 7 بجے سے 10 بجے کے درمیان ایک ووٹر نے ووٹ ڈالنے کے بعد ای وی ایم کی تصویر لی اور بعد میں اسے واٹس ایپ گروپ پر شیئر کیا۔
اس تصویر کو مختلف پلیٹ فامس پر متعدد بار شیئر کیا گیا۔ جس کے بعد فلائنگ اسکواڈ ٹیم (ایف ایس ٹی) اور پولیس کی طرف سے مشترکہ تحقیقات کی گئی اور انتخابی عمل کو غیر ضروری طورپر متاثر کرنے اور پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے والے سرکاری احکام کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعات 171(f) اور 123، ریپریزنٹیشن آف دی پیپل ایکٹ (آر پی ایکٹ) اور آئی پی سی سیکشن 188 کے تحت درج کی گئی۔
اس معاملہ کی مزید تحقیقات پولیس کرے گی اور جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) پٹور کو پیش کی جائے گی۔