مشرق وسطیٰ

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 74 فلسطینی شہید

وزارت صحت کے مطابق متنازع امریکی اور اسرائیلی امدادی مرکز کے باہر موجود مسلح افراد نے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا، شیل برسائے اور ایک شہری پر چاقو کے وار بھی کیے۔

غزہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج نے حملے کیے جس سے وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امداد کے حصول کے لیے موجود فلسطینیوں میں سے 21 افراد شہید ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق متنازع امریکی اور اسرائیلی امدادی مرکز کے باہر موجود مسلح افراد نے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے کیا، شیل برسائے اور ایک شہری پر چاقو کے وار بھی کیے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 58 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اورتقریباً ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔