بھارت
7700 دواؤں کے سیمپلس غیر معیاری پائے گئے
گذشتہ 3 سال میں 84,874 سیمپلس کی جانچ کی گئی۔ سال 21-2020 میں حکومت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2,652 سیمپلس غیرمعیاری پائے گئے اور 263 ملاوٹی پائے گئے۔

نئی دہلی: 7700 دواؤں کے سیمپل غیرمعیاری اور 670 سیمپل ملاوٹی پائے گئے۔
گذشتہ 3 سال میں 84,874 سیمپلس کی جانچ کی گئی۔ سال 21-2020 میں حکومت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2,652 سیمپلس غیرمعیاری پائے گئے اور 263 ملاوٹی پائے گئے۔
اس سلسلہ میں کاروائی کی گئی۔ 164افراد کو گرفتارکیاگیا۔ گذشتہ 3 سال میں 500 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔ لوک سبھا میں جمعہ کے دن وزارتِ صحت نے یہ بات بتائی۔