حیدرآباد

جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس موقع پر قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے قومی پرچم لہرایا اور اپنے خطاب میں ملک کے اتحاد، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی عرب: سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے میں 77ویں یومِ جمہوریہ ہند کی مناسبت سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
حیدرآباد کےمسلم معاشرے میں ٹال مٹول، ترقی کی رفتار سست کرنے والا ایک خاموش مسئلہ

اس موقع پر قونصل جنرل فہد احمد خان سوری نے قومی پرچم لہرایا اور اپنے خطاب میں ملک کے اتحاد، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں قونصل خانے کے اعلیٰ عہدیداران اور عملے کے علاوہ ہندوستانی برادری کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمایاں طور پر سید افتخار احمد (CGI)، عبدالباقر عباس، سعود بن سالم القرشین، مصطفیٰ (CGI اسٹاف و کمپیوٹر پروگرامر)، مولانا یونس اعظمی (مترجم)، ظفر بیگ تانڈور، مولانا یوسف اعظمی (اعظم گڑھ)، حافظ امجد (جدہ) اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد فیاض علی، مینجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹریولز، تقریب میں موجود تھے۔