جرائم و حادثات

1974 کے قتل کیس میں 80 سالہ ملزم کوسزائے عمر قید

تقریباً نصف صدی قدیم درج کردہ قتل کیس میں یہاں ایک عدالت نے80 سالہ شخص کوسزائے عمرقید صادرکیا۔

فیروزآباد(یوپی): تقریباً نصف صدی قدیم درج کردہ قتل کیس میں یہاں ایک عدالت نے80 سالہ شخص کوسزائے عمرقید صادرکیا۔ وکیل استغاثہ نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
قدیم کیس میں ملے پلی قیصر گرفتار
چھوٹا راجن کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
برج بہاری قتل کیس، بہار کے سابق ایم ایل اے کو عمر قید
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی

انہوں نے بتایاکہ مجرم قراردیئے گئے مہندراسنگھ پر20ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

اڈیشنل ڈسٹرکٹ وکیل سرکار نارائن سکسینہ نے آج بتایاکہ ضلع کی رہائشی میرادیوی نے14 ستمبر1974 کودرج کردہ شکایت میں مہندرا سنگھ پر الزام عائد کیاتھاکہ اس نے اس کی ماں کوگولی مارکر ہلاک کردیا۔

جب یہ واقعہ پیش آیا نرکھی دیہات ضلع آگرہ میں شامل تھا۔ بعدازاں مقدمہ فیروزآبادڈسٹرکٹ عدالت کومنتقل کیا گیا۔

سکسینہ نے بتایاکہ اڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جتیندرا گپتانے جمعرات کے دن مہندرا کو سزائے قید صادر کیا اورکہاکہ جرمانہ ادانہ کرنے پر مزیدایک سال قید کی سزادی جائے گی۔