جرائم و حادثات

42کروڑ روپئے ضبط۔ رقم،کارٹن میں بھر کر رکھی گئی تھی

بنگلورو شہر میں سابق کارپوریٹر اشوا تھما اور امبیکا پتھی کی آر ٹی نگر میں واقع رہائش گاہ پر کیے گئے انکم ٹیکس عہدیداروں کے دھاوے میں تقریباً 42 کروڑ روپئے برآمد ہوئے، جو 23 کارٹونوں میں رکھے گئے تھے۔

بنگلورو: بنگلورو شہر میں سابق کارپوریٹر اشوا تھما اور امبیکا پتھی کی آر ٹی نگر میں واقع رہائش گاہ پر کیے گئے انکم ٹیکس عہدیداروں کے دھاوے میں تقریباً 42 کروڑ روپئے برآمد ہوئے، جو 23 کارٹونوں میں رکھے گئے تھے۔

امبیکا پتھی پیشہ سے ایک بلڈر اور کرناٹک اسٹیٹ کنٹراکٹرس اسوسی ایشن کا نائب صدر ہے۔ اس نے مبینہ طور پر سابق بی جے پی حکومت کے خلاف 40 فیصد کمیشن وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

رقم سے بھرے ہوئے کارٹون ایک پلنگ کے نیچے رکھے ہوئے تھے۔ ضبط کی گئی رقم 500 روپئے کے نوٹوں کی شکل میں ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ امبیکا پتھی نے تقریباً 8 سال سے کنٹراکٹر کا کام لینا بند کردیا تھا اور وہ ریئل اسٹیٹ، زرعی سرگرمیوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ وہ دیگر تجارتوں کے علاوہ ایک اسٹون کراشر کا بھی مالک ہے۔

اس کی بیوی اشوا تھما 1995ء میں ایک مرتبہ کارپوریٹر رہ چکی ہے۔ شبہ ہے کہ ضبط شدہ نقد رقم تلنگانہ میں انتخابی مصارف کے لیے استعمال کی جانے والی تھی۔

جنتا دل ایس کے لیڈر اور سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی نے شبہ ظاہر کیا کہ نقد رقم سے بھرے ہوئے کارٹن تلنگانہ لے جائے جانے والے تھے۔ انھوں نے چیف منسٹر سدا رامیا سے پوچھا کہ آپ کن تحقیقات کا حکم دیں گے؟

a3w
a3w