ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری،86 فیصد امیدوار کامیاب
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ لڑکیوں نے نے لڑکوں کے مقابلہ میں 3.85 فیصد زیادہ کامیابی حاصل کی۔ لڑکیوں کے کامیابی کا 88.53 فیصد رہا جبکہ لڑکوں کے کامیابی کا تناسبت 84.68 فیصدہے ۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج تلنگانہ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ریاست بھر سے4,94.460 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب 86.60% رہا۔ جس میں طلبا کا تناسب84.68فیصد اور طالبات کی تناسب88.53% رہا۔ لڑکیوں نے لڑکوں سے3.85فیصد زائد کامیابی حاصل کی ہے۔
سبیتا اندرا ریڈی آج یہاں ایس سی ای آر ٹی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال امتحان میں شرکت کرنے والے ریگولر اور خانگی طلبا کی مجموعی تعداد 4,91,862تھی۔ جس میں ریگولر 4,84,370 اور خانگی طلبا کی تعداد 7,492شامل ہے۔
جبکہ ایس ایس سی امتحان منعقدہ مئی2022 میں جملہ5,04,394 طلبانے شرکت کی تھی۔ وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ اس سال2,793 اسکولس سے نتائج صدفیصد رہے ہیں اور 25اسکولس کا نتیجہ صفر رہا ہے۔ ضلع سطح پر نرمل ڈسٹرکٹ کا کامیابی کا تناسب سب سے زیادہ99فیصد رہا جبکہ سب سے کم نتائج وقارآباد ضلع59.46 فیصد رہے۔
ناکام طلبا کیلئے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات سے متعلق وزیر تعلیم نے بتایا کہ ایس ایس سی ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 14 جون تا22 جون2023 منعقد ہوں گے۔ اوقات کار9:30 تا12:30 بجے دن رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پرچوں کی ای کاونٹینگ اور ایڈؤانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں بغیر کسی انتظار کے امتحانی فیس داخل کردیں۔
پروگرام کے مطابق متعلقہ اسکولس میں فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ25مئی مقرر کی گئی ہے۔ ٹرینری یا ایس بی آئی بینک میں داخل کرنے کی آخری تاریخ29مئی ہے۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ ناکام امیدوار، متعلقہ مضمون کے پرچہ کی ری کاونٹنگ کروانا چاہتے ہیں وہ اندرون 15یوم فی مضمون500 روپے کے حساب سے گورنمنٹ ٹرینری کے ہیڈ آف اکاونٹ میں جمع کروائیں اور چالان درخواست کے ساتھ ڈائرکٹر آف گورنمنٹ اگزامیشن تلنگانہ حیدرآباد کے دفتر میں راست داخل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال اپریل2023 میں جوابی پرچوں کی ازسر نو جانچ کے انتظامات کئے گئے۔ ازسر نو جانچ کے خواہشمند طلبا اپنے ہال ٹکٹ کی زیر اکس کاپی کے ساتھ درخواست متعلقہ ڈی ای او آفس میں متعلقہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی دستخط کے ساتھ داخل کریں۔
بذریعہ ڈاکٹ روانہ کردہ درخواستوں کو بورڈ کی جانب سے قبول نہیں کی جائے گی۔درخواست کا مسودہ ویب سائٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار کو چاہئے کہ وہ جوابی پرچہ کی از سر نوجانچ کیلئے فی مضمون1000روپے چالان کے ساتھ متعلقہ ڈی ای او آفس میں داخل کریں۔
ڈیمانٹ ڈرافٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔ جو امیدوار جوابی پرچہ کی اسر نو جانچ کروانا چاہتے ہیں۔ ری کاونٹنگ کیلئے درخواست داخل نہ کریں۔ پریس کانفرنس میں ڈائرکٹر ایجوکیشن دیوینا اورڈائرکٹر اگزامینشن کرشنا راؤ بھی موجود تھے۔