انٹرٹینمنٹ

منور فاروقی کی دوسری بیوی مہ جبین کوٹ والا کے بارے میں 9 باتیں جس کا شوبز میں چرچا ہے

منور فاروقی کی خاموشی نے شائقین اور گپ شپ کرنے والوں کو یقین دلادیا ہے کہ ان سرگوشیوں میں سو فیصد صداقت ہے۔

ممبئی: منور فاروقی کی دوسری شادی ٹاک آف دی ٹاؤن بن گئی ہے۔ مزاحیہ اداکار مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ دوسری بار چپکے سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

اس معاملے پر منور فاروقی کی خاموشی نے شائقین اور گپ شپ کرنے والوں کو یقین دلادیا ہے کہ ان سرگوشیوں میں سو فیصد صداقت ہے۔

اگر آپ بھی یہ سوچ رہے ہیں کہ اس کی دوسری بیوی کون ہے، تو یہ رہی اس کی تفصیل جو اب تک ہم کو معلوم ہوئی ہے۔

منور فاروقی کی دوسری بیوی مہ جبین کوٹ والا کون ہے؟

1-  وہ ممبئی میں مقیم ایک پیشہ ور میک اپ آرٹسٹ ہے۔ وہ انڈسٹری میں کافی مقبول ہے اور اس نے مشہور شخصیات جیسے آر مادھون، ورون دھون، دھناشری ورما، سیما تپاریا اور دیگر مزید اسٹارس کے لئے کام کیا ہے۔

وہ نہ صرف ایک میک اپ آرٹسٹ ہے بلکہ میک اپ کے خواہشمند فنکاروں کو میک اپ کرنے کا فن بھی سکھاتی ہے۔

2- منور کی طرح یہ مہ جبین کی بھی دوسری شادی ہے۔ وہ طلاق یافتہ ہے۔

3- مہ جبین ایک 10 سالہ بیٹی کی ماں ہے۔ دوسری طرف منور کا اپنی سابقہ بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام میکائیل ہے۔

4- کہا جاتا ہے کہ چند ماہ قبل منور اور مہ جبین کی ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں کی نظریں ملیں، دلوں میں شعلے بھڑکے اور دونوں میں ایک دوسری کے عشق میں مبتلا ہوگئے۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

5- مہ جبین ایک YouTube چینل بھی چلاتی ہے جس کا نام Makeup By Mehzabeen ہے۔ تاہم وہ چینل پر زیادہ فعال نہیں ہے جہاں اس کے صرف 355 فالورس ہیں۔

6- اب تک انسٹاگرام پر مہ جبین کے تقریباً 13 ہزار فالوورس ہیں۔

7- کہا جاتا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین کوٹ والا کی شادی 10-12 دن پہلے ہوئی تھی جس کے بعد 26 مئی کو آئی ٹی سی مراٹھا ہوٹل ممبئی میں شادی کا استقبالیہ دیا گیا۔

8- لوگوں کا خیال ہے کہ اداکارہ حنا خان جو کامیڈین منور فاروقی کی دوست ہے، نے استقبالیہ کی تصویر اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی جس میں اس نے اپنی سیلفی پوسٹ کی اور بیک گراؤنڈ میں آج میرے یار کی شادی گانا چل رہا تھا۔

9- شادی کی تقریب اور شادی کے استقبالیہ میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔