حیدرآباد

تلنگانہ میں بادشاہت کیلئے کوئی جگہ نہیں: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے اپنی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز میں فنکار ردرا رمیش ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راو پروفیسر ایم کوڈنڈا رام ادانکی دیاکر جے اے سی قائد رگھو چیف منسٹر کے صلاح کار ویم نریندر ریڈی اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ مشاورت کی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں بادشاہت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تلنگانہ کا مطلب قربانیاں ہیں اور ریاستی نشان،ان کی تصویر کشی کرے گا۔ سی ایم نے کہا کہ ریاستی نشان اور ترانہ تلنگانہ کو متاثر کرے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

آج چیف منسٹر نے اپنی قیام گاہ واقع جوبلی ہلز میں فنکار ردرا رمیش ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راو پروفیسر ایم کوڈنڈا رام ادانکی دیاکر جے اے سی قائد رگھو چیف منسٹر کے صلاح کار ویم نریندر ریڈی اور دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ مشاورت کی۔

 انہوں نے کہا ریاست کے نشان کو کچھ اس انداز میں ڈیزائن کیا جا رہا ہے جس میں عوام کے استحصال اور بادشاہت کی کوئی علامت نہ رہے۔یواین آئی کے مطابق  چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے نئے سرکاری نشان کے حتمی ڈیزائن کا جائزہ لیا۔

 آج صبح اپنی رہائش گاہ پر فنکار ردرا راجیشم، وزیر جوپلی کرشنا راؤ، پروفیسر کودنڈارام، اداکی دیاکر، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی اور کئی ارکان اسمبلی کی موجودگی میں روینت ریڈی نے نئے سرکاری نشان کے حتمی ڈیزائن کا معائنہ کیا۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ نشان ریاست کے حصول کے لیے کی گئی جدوجہد اور قربانیوں کی عکاسی کرتی ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں بی آرایس حکومت کی جگہ کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد اس نشان کو تبدیل کیاجارہا ہے۔