کانگریس نے کرناٹک کیلئے 3 مبصرین کی تقرری کی
وینوگوپال نے ٹویٹ کیاکہ "معزز کانگریس صدر نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شنڈے، کانگریس جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ اور پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری دیپک بابریہ کو کرناٹک لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے بطور مبصر مقرر کیا ہے۔"
نئی دہلی: کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کے فوراً بعد تین مرکزی مبصرین کی تقرری اور انہیں بنگلور بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی نے مبصر کے طور پر مقرر کئے گئے تین لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر کرناٹک جاکر رپورٹ دیں کہ کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر کون ہوگا۔
وینوگوپال نے ٹویٹ کیاکہ "معزز کانگریس صدر نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی سشیل کمار شنڈے، کانگریس جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ اور پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری دیپک بابریہ کو کرناٹک لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے بطور مبصر مقرر کیا ہے۔”
آج شام کرناٹک میں نئے مقرر کردہ قانون سازوں کی میٹنگ ہونے والی ہے جس میں قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارٹی کے تینوں مرکزی مبصرین شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کو ہوئی ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی ملی ہے اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں ہیں۔ دونوں لیڈروں کے حامی اپنے لیڈر کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔