مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 افراد فوت، 172 زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کل 95 افراد فوت اور 172 زخمی ہو گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے پیر کی شب یہ اطلاع دی۔

بیروت: لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کل 95 افراد فوت اور 172 زخمی ہو گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے پیر کی شب یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
حزب اللہ کے خلاف بیانات دینے والے لبنانی خطیب کا قتل

وزارت نے کہا کہ ضلع بعلبک-ہرمل میں اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ صوبہ نباتیہ میں 16 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ بیروت میں چار اموات اور اتنے ہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ جنوبی صوبے میں 52 ہلاکتوں اور 43 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیکا کے علاقے میں ہونے والے حملوں میں سات افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے اسرائیلی فوج لبنان پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر رہی ہے۔

a3w
a3w