تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ، عادل آباد میں درجہ حرارت 16ڈگری درج

تلنگانہ کے شہری اور مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں کہراور سردہواؤں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے شہری اور مضافاتی علاقوں کے ساتھ ساتھ شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں کہراور سردہواؤں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ

سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ کے ساتھ ہی بلدی ورکرس اور چہل قدمی کرنے والے منکی کیپ کے ساتھ باہر نکل رہے ہیں۔صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے۔

صبح 9 بجے بھی سورج نہیں نکل رہا ہے۔ سڑکوں پر کہرچھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شام 5 بجے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔

عادل آباد ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ متحدہ میدک ضلع میں سردی کی شدت میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

شاہراہوں اور سڑکوں پر کہرچھائی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں سامنے سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔