آندھراپردیشسوشیل میڈیا

چار ماہ کی بچی کی حیران کن صلاحیت، نام گینیز بک میں شامل، حیران کن ویڈیو

کائیوالیا کی والدہ نے اپنی بچی کی اس حیران کن صلاحیت کو نوٹ کیا اور ویڈیو بناکر اسے نوبل ورلڈ ریکارڈز کو ارسال کی جس نے انہیں ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا۔

امراوتی: ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی چار ماہ ماہ کی بچی نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا جس کے بعد اسکا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

دنیا میں چھوٹی عمر سے لے کر بڑھاپے کو پہنچنے والے افراد اپنے دلچسپ کارناموں کی بدولت نام گینیز بک آف ورلڈکپ میں درج کروالیتے ہیں جو خود سے کوئی نہ کوئی کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تاہم ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے جو شاید خود سے کروٹ بھی نہ لے سکے لیکن اس کی بھی صلاحیت نے اسکا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروادیا۔

کائیوالیا نامی اس بچی نے ایک یا دو نہیں بلکہ 120 چیزیں پہچان لیں جن میں جانور، تصاویریں، سبزیاں اور پرندے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

کائیوالیا کی والدہ نے اپنی بچی کی اس حیران کن صلاحیت کو نوٹ کیا اور ویڈیو بناکر اسے نوبل ورلڈ ریکارڈز کو ارسال کی جس نے انہیں ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا۔