مشرق وسطیٰ

دبئی میں ضرورت مند شہریوں کیلئے ’مفت گرم بریڈ ونڈنگ مشن‘ کی تنصیب

BREAD FOR ALL کی مساعی کاآغاز ہفتہ کو عمل میں آیا اس کے ذریعہ لیبرس‘ڈیلیوری رائیڈرس اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرس کو مفت گرما گرم روٹی حاصل ہوسکتی ہیں۔

دبئی: صارف دوست ونڈنگ مشین جو گرم روٹی صرف ایک منٹ میں تیار کرتے ہوئے فراہم کرتے ہیں سارے دبئی میں ان کی تنصیب عمل میں آئی ہے جو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومتی شہر میں ضرورت مند شہریوں کے لیے جو بھوکے سوجاتے ہیں یہ اپنی نوعیت کی پہلی مساعی ہے۔

BREAD FOR ALL کی مساعی کاآغاز ہفتہ کو عمل میں آیا اس کے ذریعہ لیبرس‘ڈیلیوری رائیڈرس اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرس کو مفت گرما گرم روٹی حاصل ہوسکتی ہیں۔

پیشگی پروگرام پر مبنی مشن روٹی تیار کرتے ہوئے اسے مفت فراہم کرتے ہیں جو خیراتی کام کا جدید اور باتسلسل ماڈل کاحصہ ہے۔ محمد بن راشد گلوبل سنٹر فار انڈومنٹ کانسلٹنسی نے اوقاف اور مائنرس امور فاونڈیشن کے تحت مہم کاآغاز کیاہے تاکہ بنیادی ضروریات سے محروم خاندانوں اور ورکرس کی مدد کرتے ہوئے انہیں دن کے مختلف اوقات میں مفت بریڈ فراہم کی جائے۔

متعدد مارکٹس کے کرانہ کی دکانوں کے باب الداخلہ پر یہ مشن رکھی گئی ہے اور جن میں دو مرتبہ اسے بھرا جاتاہے تاکہ مسلسل بریڈ کی سربراہی جاری ہے۔ عوام کو اس بات کااختیار دیاگیاہے کہ وہ عربی بریڈ حاصل کریں یا فنگر رولس حاصل کریں۔

انتخاب کے بعد آرڈر کو کلک کیاجاتاہے او رمشن تیار کرتے ہوئے ایک منٹ میں گرم روٹیا ں فراہم کردیتی ہیں۔ اس پراجکٹ سے یواے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کے ویژن کی عملی تعبیر ہوئی ہے جو دبئی کے حکمراں نے کورونا وبا کی شروعات کے موقع پر زور دیا تھا کہ امارات میں کوئی بھی بھوکا نہیں سوئے گا یا ضرورت مند نہیں ہوگا۔