جرائم و حادثات

وشاکھاپٹنم میں سڑک حادثہ،3 افرادہلاک

اس حادثہ میں مزید دس افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق مغربی گوداوری ضلع کے کوورسے ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے اکاریڈی پالم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری، وین سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
وشاکھا پٹنم کے انڈس ہاسپٹل میں آگ بھڑک اٹھی، مریض ہاسپٹل کے اندر پھنس گئے
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اس حادثہ میں مزید دس افراد زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق مغربی گوداوری ضلع کے کوورسے ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔