دہلی

نوٹس دینے راہول گاندھی کے بنگلہ کے سامنے دہلی پولیس نے کیا گھنٹوں انتظار

کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور گوتم اڈانی کے رشتہ پر راہول گاندھی نے جو سوالات اٹھائے ان سے حکومت گھبراگئی ہے اور وہ پولیس کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 45 دن قبل اختتام کو پہنچی تھی۔ دہلی پولیس اب نوٹس جاری کررہی ہے۔

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا کے دوران سری نگر میں جنوری میں راہول گاندھی نے جنسی ہراسانی کی شکار لڑکیوں کا ذکر کیا تھا۔ دہلی پولیس 2 مرتبہ ان کے بنگلہ پر گئی اور اس نے انہیں نوٹس دینے کیلئے گھنٹوں انتظار کیا۔ منگل کے دن راہول گاندھی پولیس ٹیم سے نہیں ملے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
نابالغ لڑکی کا استحصال اور بلیک میل کرنے والا پڑوسی نوجوان گرفتار

چہارشنبہ کے دن انہیں نوٹس دی گئی۔ دہلی پولیس  ذرائع نے یہ بات بتائی۔ دہلی پولیس جنسی ہراسانی کی شکار لڑکیوں کی تفصیلات دریافت کرنے کے لئے نوٹس دینے دو مرتبہ ان کے بنگلے پر گئی تھی تاکہ ان لڑکیوں کو سیکوریٹی دی جاسکے۔

 ذرائع کے بموجب پولیس ٹیم نے 15 مارچ کو راہول گاندھی کے بنگلہ کے باہر 3 گھنٹے انتظار کیا لیکن راہول گاندھی نے ملاقات نہیں کی۔ 16 مارچ کو سینئر عہدیدار پھر ان کے بنگلہ پر گئے اور انہوں نے دیڑھ گھنٹہ انتظار کے بعد نوٹس کی تعمیل کی۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کا نوٹ لیتے ہوئے نوٹس جاری کی گئی۔ دہلی پولیس نے راہول گاندھی سے متاثرین کی تفصیلات مانگی ہیں۔

کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور گوتم اڈانی کے رشتہ پر راہول گاندھی نے جو سوالات اٹھائے ان سے حکومت گھبراگئی ہے اور وہ پولیس کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا 45 دن قبل اختتام کو پہنچی تھی۔ دہلی پولیس اب نوٹس جاری کررہی ہے۔

 پاٹل نے کہاکہ ہم ازروئے قانون اس نوٹس کا جواب دیں گے۔ یہ نوٹس حکومت کی گھبراہٹ کا ایک اور ثبوت ہے۔ حکومت نے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے ایک اور تیر چلایا ہے۔