حیدرآباد

ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی، شمس آباد ایرپورٹ پر مسافرین کا احتجاج

اس واقعہ پر مسافرین نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی اورکہاکہ ان کو اس تاخیر کی وجہ نہیں بتائی جارہی ہے۔طیارہ کی تکنیکی خرابی دورکرنے میں ناکامی پر مسافرین کو تقریبا دوگھنٹے بعد دوسرے طیارہ کے ذریعہ ان کی منزل کی طرف بھیج دیاگیا۔

حیدرآباد: ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعدشہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرمسافرین نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ بدھ کو پیش آیاتاہم اس کا تاخیر سے علم ہوا۔

متعلقہ خبریں
میٹرو ریل مرحلہ دوم کے تعمیراتی کاموں کو چیف منسٹر کی منظوری
مدینہ منورہ کی عظمت، برکت اور ادب پر مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا روح پرور بیان
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
کتاب کی سرورق کی رونومائی تقریب حسینی علم ڈگری کالج برائے نسواں میں انجام پائی

ذرائع کے مطابق، ایئر انڈیا کا طیارہ بدھ کو شمس آباد ایرپورٹ سے گوا جانے والا تھا تاہم اس کے پرواز سے پہلے ہی اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس پر اس کے پائلٹس نے ٹیک آف سے پہلے ہی اس کو ایرپورٹ پرروک دیاجس کے نتیجہ میں مسافروں کو ایئرپورٹ پر دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔