حیدرآباد

آگ واقعہ، مہلوکین کے ارکان خاندان کیلئے ایکس گریشیا، وزیراعظم کا اعلان

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے ارکان خاندان کو وزیرِ اعظم قومی امدادی فنڈ سے 2 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا دینے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی نے حیدرآباد میں ہوئے آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے رنج کا اظہارکیا ہے  انھوں نے تلگو زبان میں ٹویٹ کیا وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہاتلنگانہ ریاست کے شہر حیدرآباد میں پیش آئے آتشزدگی کے حادثہ میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
بھارتیہ ودیا بھون میں انداز ہند مشاعرہ و کوی سملین کا کامیاب انعقاد، روزنامہ منصف کے غیر معمولی تعاون کی ستائش

میں اُن تمام افراد سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے ارکان خاندان کو وزیرِ اعظم قومی امدادی فنڈ سے 2 لاکھ روپے بطور ایکس گریشیا دینے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔