حیدرآباد

حیدرآباد واقعہ۔ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ:وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر

وزیرموصوف نے کہاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔صبح یہ واقعہ پیش آیا اور6بجکر16منٹ کو فائربریگیڈکو اس بات کی اطلاع دی گئی جس کے ساتھ ہی چند منٹوں میں فائربریگیڈ پہنچ گیااورآگ بجھانے کا کام شروع کردیاگیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پُرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں آگ لگنے کے مقام کا تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
بھارتیہ ودیا بھون میں انداز ہند مشاعرہ و کوی سملین کا کامیاب انعقاد، روزنامہ منصف کے غیر معمولی تعاون کی ستائش

وزیرموصوف نے کہاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔صبح یہ واقعہ پیش آیا اور6بجکر16منٹ کو فائربریگیڈکو اس بات کی اطلاع دی گئی جس کے ساتھ ہی چند منٹوں میں فائربریگیڈ پہنچ گیااورآگ بجھانے کا کام شروع کردیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ عمارت میں پھنسے 17افراد کو اسپتال منتقل کیاگیا۔کئی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے سلسلہ میں وزیراعلی سے بات کی گئی اورتفصیلات سے واقف کروایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے پرنسپال سکریٹری کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے اور کسی بھی سازش کا پہلونظرنہیں آتا۔