تلنگانہ

تلنگانہ: بہن کے خود کشی کے چند گھنٹے بعد بھائی نے بھی خود کشی کرلی

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں اندرون چند گھنٹے لڑکی اور اس کے بھائی نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں اندرون چند گھنٹے لڑکی اور اس کے بھائی نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ

یہ واقعہ ضلع کے اندوپریال گاؤں میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 17سالہ کلیانی اور20سالہ رامو، کسٹیا کے بچے ہے جس کی ایک سال پہلے موت ہوگئی۔

کلیانی، جو اپنے زرعی کھیت میں گئی تھی، مبینہ طور پر ایک جھیل میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے چند گھنٹوں بعد رامو نے مبینہ طور پر کیڑے مار دوا پی لی۔ اسے علاج کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے کلیانی کی لاش کی تلاش شروع کی۔

رامو نے چند گھنٹے بعد پیر کی شام گاندھی اسپتال میں آخری سانس لی۔اس خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ دولت آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔