حیدرآباد
حیدرآباد: نمائش کی واپسی، اسٹال لگانے کے لئے درخواستیں طلب
مشہور آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن، جسے نمائش کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے 83 ویں سیزن میں واپسی کے لئے تیار ہے۔ یہ ایکسپو یکم جنوری 2024 سے 15 فروری 2024 تک جاری رہے گی۔

حیدرآباد: مشہور آل انڈیا انڈسٹریل ایگزیبیشن، جسے نمائش کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے 83 ویں سیزن میں واپسی کے لئے تیار ہے۔ یہ ایکسپو یکم جنوری 2024 سے 15 فروری 2024 تک جاری رہے گی۔
نمایش انتظامیہ نے باضابطہ طور پر اسٹال ایپلی کیشنز کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں۔ ممکنہ اسٹال ہولڈرز براہ راست ایگزیبیشن سوسائٹی کے ویب سائٹ کے ذریعے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں۔
ہر سال نمایش نامپلی ایگزبیشن گراؤنڈس پر لگائی جاتی ہے جہاں 45 دن تک ہلچل اور زبردست گہما گہمی رہتی ہے۔ نمائش میں مختلف قسم کے اسٹالس لگائے جاتے ہیں جہاں کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک غرض ملک کے ہر گوشے کے تاجر یہاں پہنچتے ہیں اور کاروبار کرتے ہیں۔
پچھلے سال ملک کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے نمائش میں تقریباً دو ہزار اسٹالس لگائے تھے۔