تلنگانہ

ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

ایک اہم پیشرفت میں ماونواز لیڈرکشن جی کی اہلیہ سجاتکا، جو کلپنا کے نام سے بھی مشہور ہیں، مبینہ طور پرحراست میں لے لی گئی ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سجاتکا کو ضلع محبوب نگر میں حراست میں لیا گیا۔

حیدرآباد (یواین آئی) ایک اہم پیشرفت میں ماونواز لیڈرکشن جی کی اہلیہ سجاتکا، جو کلپنا کے نام سے بھی مشہور ہیں، مبینہ طور پرحراست میں لے لی گئی ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سجاتکا کو ضلع محبوب نگر میں حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

اس وقت وہ جنوبی سب زونل بیورو کی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں اور ماونواز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رکن بھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سجاتکا کو تین دیگر ماونوازوں مائنے بائی، پدما اور جھانسی بائی کے ساتھ حراست میں لیا گیا، ٹھوس انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی تاہم، پولیس حکام کی جانب سے ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سجاتکاکے شوہرکشن جی سرکردہ ماونواز لیڈرتھے، جنہیں 2011 میں مغربی بنگال کے بوری شول میں سیکوریٹی فورس کے ساتھ انکاونٹرمیں ہلاک ہوگئے تھے۔

کشن جی کا تعلق ضلع پداپلی سے تھا۔سجاتکا مبینہ طور پر کئی سالوں سے ماونواز سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں اور شوہر کی موت کے بعد سے وہ حکام کو مطلوب تھیں۔ ان کی عمر اس وقت تقریباً 60 سال بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، وہ چھتیس گڑھ کے جنوبی بستر کے جنگلاتی علاقوں میں ماوسٹ پارٹی کی کارروائیوں کی نگرانی میں مصروف تھیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے ٹھکانے سے کیوں باہر آئیں۔ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ شاید وہ علاج کے لیے محبوب نگرگئی ہوں یا اس علاقہ میں پناہ لینے آئی ہوں۔