تلنگانہ

تلنگانہ: کنٹریکٹر نے بقایہ جات کی ادائیگی نہ ہونے پردفتر کو تالہ لگا دیا

اس کنٹریکٹر جے شنکر نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں سے وہ میونسپلٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بتکماں، دسہرہ اور دیگر تقاریب کے لیے سجاوٹ،ایل ای ڈی اور دیگر سہولیات فراہم کرتا آ رہا ہے، لیکن تاحال اسے 16.80 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے توررو میونسپل آفس میں کل شام ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب بقایہ بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر پرائیویٹ کنٹریکٹر نے دفتر کو تالہ لگا دیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ

اس کنٹریکٹر جے شنکر نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں سے وہ میونسپلٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بتکماں، دسہرہ اور دیگر تقاریب کے لیے سجاوٹ،ایل ای ڈی اور دیگر سہولیات فراہم کرتا آ رہا ہے، لیکن تاحال اسے 16.80 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہے۔

اس نے شکایت کی کہ وہ کئی بار میونسپل کمشنر شانتی کمار سے درخواست کر چکا ہے، مگر کسی نے توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے وہ سخت مالی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

اس معاملے پر کمشنر نے کہا کہ کنٹریکٹرنے ابھی تک مسئلہ ان کے علم میں نہیں لایا اور اس کے کام کے لئے کوئی ٹنڈر بھی موجود نہیں ہے۔ کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کروائی جائے گی۔