تلنگانہ

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں دوسرے دن بھی شیر کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے منچریال ضلع میں دوسرے دن بھی شیر کی موجودگی سے سنسنی دیکھی گئی۔مقامی افراد نے کہا کہ یہ شیر کنالہ گاؤں کے قریب دیکھاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں دوسرے دن بھی شیر کی موجودگی سے سنسنی دیکھی گئی۔مقامی افراد نے کہا کہ یہ شیر کنالہ گاؤں کے قریب دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
منبر و محراب فاؤنڈیشن کے تحت انعامی مقابلوں کی اختتامی تقریب، نمایاں طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا
تقریب یوم اساتذہ و اردو ٹیچرس فورم بسٹ ٹیچر ایوارڈ 2025
نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کو منظوری، چیف منسٹر ریونت ریڈی سے عوام کا اظہارِ تشکر
ایک لاکھ گاندھی مجسموں کی نمائش کیلئے پوسٹر کی نقاب کشائی
جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب

اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے حکام کو دی گئی جنہوں نے مقامی افراد کو مشورہ دیا کہ وہ چوکس رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے، اس کے علاوہ جانی نقصان کو روکنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آصف آباد ضلع کے تریانی منڈل کا یہ شیر دسمبر کے تیسرے ہفتے میں علاقہ کی تلاش میں یہاں آگیا۔