جنوبی بھارت

جمعہ کو کیرالا بند منانے پی ایف آئی کی اپیل

22سرکردہ قائدین بشمول صدرنشین او ایم اے سلام‘ نصرالدین ایلامرم‘ پی کویا اور دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔

ترواننت پورم: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور این آئی اے عہدیداروں کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے آج صبح سویرے کئے گئے دھاوؤں کے انداز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے کیرالا یونٹ نے جمعہ کے روز کیرالا میں 12 گھنٹے کا بند منانے کا اعلان کیا ہے۔

22 سرکردہ قائدین بشمول صدرنشین او ایم اے سلام‘ نصرالدین ایلامرم‘ پی کویا اور دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔