تلنگانہ

ٹرین کی پٹریوں پر عاشق اور معشوق کی نعشیں

دونوں کا تعلق ایک ہی ذات سے ہے لیکن ان کے افراد خاندان نے ان کی شادی سے انکار کردیاجس پر مایوسی کے عالم میں انہوں نے کرشنا پولیس اسٹیشن کے تحت چیگنٹہ گاؤں کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: ٹرین کی پٹریوں پر عاشق اور معشوق کی لاشیں پائی گئیں۔ یہ واقعہ محبوب نگر ضلع کے مکتھل حلقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق انیتا (16) اور منی کمار (25) جو مزدور ہیں، کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

 اگرچہ دونوں کا تعلق ایک ہی ذات سے ہے لیکن ان کے افراد خاندان نے ان کی شادی سے انکار کردیاجس پر مایوسی کے عالم میں انہوں نے کرشنا پولیس اسٹیشن کے تحت چیگنٹہ گاؤں کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

ریلوے ٹریک گینگ والوں کو اس کا پتہ چلا اور انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔پولیس اوران دونوں کے رشتہ داروں کے مطابق، آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے کنڈاناتی کے ایمیگنور تعلقہ کے گاؤں کے راجکا ذات سے تعلق رکھنے والے منی کمار اور پڑوس کے گاؤں پاروپلی کی انیتا اروورو، نے چھٹیوں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔

 ان کے خاندان کے افراد ذریعہ معاش لیے مہاجر مزدوروں کے طور پر دوسرے علاقوں میں جاتے ہیں۔اس دوران ان دونوں کی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔

 بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے والدین نے ان کی سرزنش کی اوران کے رشتہ کو قبول کرنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے اتوار کی صبح تین بجے کے قریب نامعلوم ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔