تلنگانہ
ایس ایس سی کے تمام امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
تانڈور کے ایک امتحانی مرکز سے پیپر لیک ہونے کے معاملہ کے ضمن میں سوشل میڈیا پر امتحانات کوملتوی کرنے سے متعلق خبروں پر طلبہ اور اولیائے طلبہ میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: تانڈور کے ایک امتحانی مرکز سے پیپر لیک ہونے کے معاملہ کے ضمن میں سوشل میڈیا پر امتحانات کوملتوی کرنے سے متعلق خبروں پر طلبہ اور اولیائے طلبہ میں تشویش کی لہردوڑگئی۔
تاہم اس دوران محکمہ تعلیمات نے ان خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس سی کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
محکمہ تعلیمات نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے کہاکہ وہ اس بارے میں فکرمندہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ایس ایس سی امتحانات شیڈول کے مطابق 13 اپریل تک جاری رہیں گے۔ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن سری دیواسینا نے اعلان کیاکہ امتحانات حسب شیڈول جاری رہیں گے۔