حیدرآباد

نظام حیدرآباد کے شخصی سوئمنگ پول، فلک نما کی سیڑھیوں والی باولی کی بحالی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تاریخی سیڑھیوں والی قدیم باولیوں کی بحالی کے کام جاری ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تاریخی سیڑھیوں والی قدیم باولیوں کی بحالی کے کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ
سوریہ نگر میں یومِ آزادی پر صفائی کارکنوں کو ترنگا لہرانے کا اعزاز
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب

اسی کے حصہ کے طورپر حیدرآباد میٹروپالیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا) نے شہرکے فلک نما بس ڈپو میں واقع سیڑھیوں والی باولی کی بحالی کی تجویز پیش کی۔

یہ باولی تقریبا 300 سال قدیم ہے۔

اس کو بحال کرنے کا کام حمڈا کی جانب سے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)، تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) اورادارہ رین واٹرپراجکٹ کے اشتراک سے کیاجائے گا۔

حمڈا نے کہاکہ نظام حیدرآباد نے اس تاریخی باولی جو فلک نما پیالیس کے قریب ہے، کا استعمال اپنے شخصی سوئمنگ پول کے طورپر کیا تھا۔

اس باولی کو بحال کرنے کے کام کے سلسلہ میں جھیلوں کی بحالی کے لئے سرگرم تنظیم ساہے، ٹی ایس آرٹی سی اور جی ایچ ایم سی نے یادداشت مفاہمت کی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی