جرائم و حادثات

تالاب میں ڈوبنے سے دوبچوں کی موت

راجستھان میں کوٹہ کے رانپور تھانہ علاقے میں ایک تالاب میں ڈوبنے سے دونوعمر بچوں کی موت ہو گئی۔

کوٹہ: راجستھان میں کوٹہ کے رانپور تھانہ علاقے میں ایک تالاب میں ڈوبنے سے دونوعمر بچوں کی موت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رانپور تھانہ علاقہ کے دیو نارائن انٹیگریٹڈ ہاؤسنگ اسکیم میں رہنے والے دو بچے شیطان گجر (14)، ہنس راج گجر (15) اپنے کچھ مویشیوں کو چرانے کے لیے قریبی جنگل میں گئے تھے۔

جمعہ کی شام ایک تالاب میں مویشیوں کو پانی پلانے کے بعد دونوں بھی نہانے کے لیے پانی میں اترگئے لیکن تیرنا نہیں جانتے تھے اورگہرے پانی کی وجہ سے ڈوب کر دونوں کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ریسکیو اور ریلیف ٹیم موقع پر پہنچی اور رات 8 بجے کے قریب دونوں کی لاشوں کو نکال کر کوٹہ میڈیکل کالج سے منسلک نیو اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا۔

آج صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ذریعہ
یواین آئی