حیدرآباد

کے سی آر مہاراشٹرا کا دورہ کریں گے

بی آرایس کی توسیع کے حصہ کے طور پر چندرشیکھرراونے حال ہی میں مہاراشٹر میں ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ 6ڈویژنوں کے لئے کوارڈی نیٹرس اور معاون کوارڈی نیٹرس مقرر کئے ہیں۔

حیدرآباد: بی آرایس کے سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراو یکم اگست کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ، مہاراشٹر کے دلت رہنما وجہد کار انا بھاو ساٹھے کی یوم پیدائش کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں وہ کولہاپور میں مہالکشمی مندر میں پوجا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا

چندرشیکھرراو ساہو مہاراج کے پوتے سمبھاجی راجے سے ملاقات کریں گے۔ بی آرایس کی توسیع کے حصہ کے طور پر چندرشیکھرراونے حال ہی میں مہاراشٹر میں ریاستی سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ 6ڈویژنوں کے لئے کوارڈی نیٹرس اور معاون کوارڈی نیٹرس مقرر کئے ہیں۔