تلنگانہ

سل فون کے زیادہ استعمال پر ماں کی سرزنش پر بیٹے کی خودکشی

سل فون کے زیادہ استعمال پر ماں کی جانب سے کی گئی سرزنش پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: سل فون کے زیادہ استعمال پر ماں کی جانب سے کی گئی سرزنش پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
غوث نگر ہائی اسکول میں یومِ آزادی کے دس روزہ جشن کا شاندار اختتام
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
تحریک آزادی ہند کے رہنماؤں سے طلباء کو واقف کروانا وقت کا تقاضہ، چنچل گوڑہ جونیئر کالج میں جشن آزادی تقریب
اشرف المدارس میں جشن یوم آزادی تقریب
مدینہ اسکولز میں یومِ آزادی 2025 ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال اربن منڈل کے ٹپنا پیٹ گاؤں کا 14 سالہ سائی چرن مقامی اسکول میں نویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔

حال ہی میں لڑکا اپنی پڑھائی پر توجہ دیے بغیر کثرت سے فون استعمال کر رہا تھا جس پر اس کی ماں نے اس کی سرزنش کرتے ہوئے سل فون کے بجائے کتابوں اور اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

لڑکا ماں، کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فون کا کثرت سے استعمال کررہا تھا جس پر ماں نے ایک مرتبہ پھر اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی۔

ماں کی سرزنش پر دل برداشتہ ہوکر اس نے پھانسی لے لی۔اس نے یہ انتہائی اقدام اُس وقت کیا جب وہ گھرمیں تنہا تھا۔

ماں جب گھر واپس ہوئی تو اس نے دیکھا کہ دروازہ بند ہے۔اس نے پریشان ہو کر پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو دیکھا کہ لڑکے کی موت ہوگئی ہے۔

اس معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جگتیال ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔