حیدرآباد

اِن رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں پلاٹس نہ خریدنے عوام کو مشورہ

ٹی ایس ریرا نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام سے ضروری منظوری حاصل کئے بغیر وہاں اراضی فروخت کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (TS RERA) نے عام لوگوں/ممکنہ خریداروں/گاہکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسکوائر یارڈ فیکٹری کے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ میں اراضی پلاٹس کی خریداری نہ کریں جو ’’گولڈن پامس انکلیو‘‘ کے نام سے تشہیر اور مارکیٹنگ کے ذریعہ چیوڑلہ میں گرین اسکوائر، کشٹا پور میں پرائم ایونیو، راکمچرلا میں میجسٹک ولاز اور راکمچرلا میں ہی اسٹار کالونی کے نام سے اراضی پلاٹس فروخت کررہے ہیں۔

ٹی ایس ریرا نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام جیسے (GHMC/HMDA/DTCP/TSRERA)  سے ضروری منظوری حاصل کئے بغیر وہاں اراضی فروخت کررہے ہیں۔

تلنگانہ ٹوڈے حیدرآباد میں چھپی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکوائر یارڈ فیکٹری کا یہ اقدام ریرا ایکٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) 2016 کی دفعات 3 (1) اور 4 (1) کی خلاف ورزی ہے۔

پریس نوٹ میں مزید کہا گیا کہ ان دفعات کے مطابق کوئی بھی پروموٹر اس قانون کے تحت قائم کردہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی کے پاس اپنا پراجیکٹ رجسٹر کرائے بغیر اراضی پلاٹس کی منصوبہ بندی یا فروخت یا الاٹ نہیں کرسکتا۔

اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی ایس ریرا نے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے غیر رجسٹرڈ پراجیکٹس میں اراضی یونٹس (پلاٹس یا فلیٹس) نہ خریدیں اور پلاٹ/فلیٹ/ولا/دکانیں خریدنے سے پہلے ریرا کی ویب سائٹ ملاحظہ کرکے ضروری جانکاری حاصل کرلیں۔

ٹی ایس ریرا کے ساتھ رجسٹرڈ پراجیکٹس کی تفصیلات ویب سائٹ https://rerait.telangana.gov.in/SearchList/Search پر دستیاب ہیں۔

a3w
a3w