منوج منتشر نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی مانگی
فلم میں ایسے مناظر اور مکالمے ہیں جو حقیقتاً افسانوی مہاکاویوں اور کہانیوں کے برعکس ہیں۔ اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان اور دیو دت ناگے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ممبئی: آدی پورش کے ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر نے ہفتہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے، منوج منتشر نے کہا، "میں قبول کرتا ہوں کہ آدی پورش سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، بھگوان بجرنگ بلی ہمیں متحد رکھیں اور ہمیں مقدس سناتن اور عظیم قوم کی خدمت کرنے کی طاقت دیں۔
آدی پورش 16 جون کو ریلیز ہوئی جس کے بعد ہندوؤں کے درمیان مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے اس فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
فلم کو 2022 میں پہلا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم میں ایسے مناظر اور مکالمے ہیں جو حقیقتاً افسانوی مہاکاویوں اور کہانیوں کے برعکس ہیں۔ اس فلم میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان اور دیو دت ناگے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔